Story Name : روزے کی حالت میں جون
Story Title :
Full Story : روزے کی حالت میں جون کی تیز دھوپ و گرمی سے متاثر, گرد و غبار سے اٹا وہ نحیف سا وجود شہر کے سب سے بڑے سپر اسٹور کے سامنے بنے چبوترے پر سانس بحال کرنے بیٹھا تھا. ہاتھوں میں غبارے اور بچوں کے کھلونے تھامے, فکر سے نڈھال کہ دوپہر ہونے کو آئی اور ایک شے بھی نہ بک سکی. اس کی آنکھوں میں ادھورے سپنے اور چہرے پر غربت کی پرچھائیاں عیاں تھیں. نو افراد پہ مشتمل کنبے کا واحد کفیل ہونے کی حیثیت سے اس کی پریشانی بجا تھی. سپر اسٹور کے اندر اےسی کی ٹھنڈک میں بیٹھے اسٹور کے مالک نے ناگواری سے اسے دیکھا اور اپنے سیلز مین کو اشارے سے کچھ کہا. سیلز مین اثبات میں سر ہلاتا باہر آیا اور بدتمیزی سے اس آدمی کو چبوترے سے اٹھنے کو کہا کہ یہ وقت خریداروں کی آمدورفت کا ہے. اس وقت کیا نہیں تھا اس غریب شخص کی آنکھوں میں کرب, اداسی, اذیت, دکھ, بےبسی.....
دکان کے اندر بڑے سے بورڈ پر جلی حروف میں لکھا یہ جملہ آب و تاب سے چمک رہا تھا "رمضان مبارک کے اس بابرکت مہینے میں نیکیوں کے حصول کے لیۓ آپ مخیر حضرات بھی اپنا حصہ ڈالیں, اپنے صدقات و خیرات ہماری این جی او کو دیں کہ غریبوں اور مسکینوں تک ان کا حق پہنچ سکے."
منجانب : اونر سپر اسٹور
Here Are
No comments:
Post a Comment