Monday, April 20, 2020

Wo admi roz


Full Story : وہ آدمی روزانہ صبح سویرے اٹھ کر عبادت سے فارغ ہو کر گھر کے ساتھ والی بوڑھی پڑوسن کے پاس جاتا اور صفائ کر کے اسکی بکری کا دودھ دوہتا اور بڑھیا کو پلا کر باقی بچا دودھ اس کے پاس رکھ کے چلا جاتا..
نہ صرف یہ کہ اس کا کام بلکہ محلے والوں کے کام کرنے میں بھی کوئ عار محسوس نہ کرتا

کافی عرصہ سے یہ کام جاری رہا

ایک دن اس بڑھیا کو خبر ملی کہ یہ آدمی تو نئے مذہب کے لوگوں کا خلیفہ بننے لگا ہے.وہ بہت متفکر ہوئ اور لوگوں سے اندیشہ ظاہر کرنے لگ پڑی کہ اب میری بکری کا دودھ کون دوہے گا اور صفائ کون کیا کرے گا.
اڑتے اڑتے یہ بات اس آدمی جو که اب خلیفہ بن چکا تھا اس تک جا پہنچی تو اس خلیفہ نے فرمایا

" خلافت مجھے خدمت خلق کرنے سے نہیں روک سکتی . پہلے بھی میں یہ کام کیا کرتا تھا اور اب بھی میں یہ کام کرونگا "

اور تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ وہ آدمی خلیفہ بن کر اور مستعد ہو گئے. نہ صرف خدمت خلق بڑھی بلکہ باقی نظام زندگی اور معاشرے میں بھی حلم آیا.

دنیا انہیں صدیق اکبر سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رض کے نام سے جانتی اور پہچانتی ہے.


No comments:

Post a Comment

Kuch din phly

Full Story : کچھ دن پہلے فیس بک ہر میرے پاس ایک فرینڈ ریکویسٹ آئی. یہ کسی ماھین نورکے نام سے تھی. عموما میرے پاس مردوں کی ریکویسٹ تو آتی ...